• news update
  • Daily News updates by 12 news reporter all over Pakistan

  • کوٹلی آذادکشمیر میں بهی دنیا بهر کی طرح 5فروری کو مظلوم کشمیری بهائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے تجدید عہد کے طور پر منایا گیا اور یکجہتی کے طور پر انسانی ہاتهوں کی زنجیریں منائی گئی
    اس حوالے سے مزید تفصیل جانتے محمد ندیم چوہدری سے

    5فروری یوم یکجہتی کے موقع پر کوٹلی آذادکشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح 10 بجے سائرن بجایا گیااور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہولاڑ پل پر اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دوسرے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان،
    اس موقع پر طلباء وکلاء و تاجربرادی سمیت سول سوسائٹی کی طرف سے کوٹلی آذادکشمیر میں. ڈپٹی کمشنر آفس کوٹلی اور گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سے ریلی نکالی گئی.شرکاء ریلی نے مظلوم کشمیریوں پر بهارتی جابرانہ قبضہ اور ظلم و بربریت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.مظاہرین نے ہاتهوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹها رکهے.جن پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تهے.اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تها کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیری و پاکستانی قوم کا دل ایک ساته دهڑکتا ہے….

    Comments

    Leave a Reply

    This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.