• news update
  • Daily News updates by 12 news reporter all over Pakistan

  • جیکب آباد میں بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی،ریلی کے شرکا ء نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نریندر مودی کا پتلا بھی نذآتش کیا۔۔۔
    VO
    مرکزی ریلی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سول کورٹ چوک سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری نے کی ،ریلی میں سرکاری ملازمین ،سول سوسائیٹی اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ،شرکاء سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے آخری دم تک کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور بھارت کشمیر میں مقیم نہتے لوگوں پر کشمیر حاصل کرنے کیلئے ظلم کررہا ہے جس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب قومی امن کمیٹی کی جانب سے بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے ڈی سی چوک پہنچ کر نریندر مودی کا پتلا بھی نذآتش کرکے بھارت کیخلاف شدید نعریبازی کرتے یوئے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا

    Comments

    Leave a Reply

    This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.